Saturday, 27 August 2022

بند دروازوں پر بھکاری ہم فٹ پاتھیے بھکاری ہیں

 بند دروازوں پر بھکاری


ہم فٹ پاتھیے بھکاری ہیں

بڑے بڑے اسپتالوں میں

خوبصورت نرم و نازک نرسوں کے

سڈول ہاتھوں میں نہیں

سڑکوں کے کُھردرے پتھروں پر

مزدوروں کے بے ہنگم گندے ہاتھوں میں

پیدا ہوتے ہیں

جھونپڑ پٹیوں کے میلے کچیلے فرش

پر مر جاتے ہیں

ہم بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں

اور چھوٹے چھوٹے کام


خلیل الرحمٰن مامون 

No comments:

Post a Comment