عارفانہ کلام منقبت سلام بر مولا علیؑ
آئے تِرے دماغ میں کیسے، ہے کیا علیؑ
تفسیرِ خیر و شر کے لیے کربلا، علی
ختم الرّسلﷺ کے عِلم کا اعجاز دیکھنا
وہ بُو تراب،۔ دُرِ نجف بن گیا علی
وہ بابِ علم،۔ فاتحِ خیبر،۔ گُلِ حرم
کب تک کہوں کہ کیا ہے وہ شیرِ خدا علی
میں بھی ہوں پا فتادہ تیرے سنگ قدس پر
بر حالِ ما نگاہِ کرم دار یا علی
راہی یہ وجد و ذوق کی حالت میں کیا کہا
بعد از خدائے پاک و شہِ دو سراؐ، علی
ریاض راہی
No comments:
Post a Comment