وما ارسلنک الا رحمۃ اللعالمین
خاک سورج سے اندھیروں کا ازالا ہو گا
آپﷺ آئیں تو میرے گھر میں اُجالا ہو گا
حشر میں ہو گا وہ سرکارؐ کے جھنڈے کے تلے
میرے سرکارﷺ کا جو چاہنے والا ہو گا
عشقِِ سرکارﷺ کی اک شمع جلا لو دل میں
بعد مرنے کے لحد میں بھی اُجالا ہو گا
جب بھی مانگو تو وسیلے سے اُنہیؐ کے مانگو
اس وسیلے سے کرم اور دوبالا ہو گا
سیراب سرِ کوثر و تسنیم وہی
جس کے ہاتھوں میں محمدﷺ کا پیالا ہو گا
حشر میں ہو گا وہ سرکارؐ کے جھنڈے کے تلے
میرے سرکارﷺ کا جو چاہنے والا ہو گا
حشر میں اس کو بھی سینے سے لگائیں گے حضورؐ
جس گُنہ گار کو ہر ایک نے ٹالا ہو گا
ماہِ طیبہﷺ کی تجلّی بھی نرالی ہو گی
آپﷺ کے گِرد بھی اصحاب کا ہالا ہو گا
صلۂ نعت نبیؐ پائے گا جس دن خالد
وہ کرم دیکھنا تم، دیکھنے والا ہو گا
صلۂ نعت نبیؐ پاؤں گا اُس دن خالد
وہ کرم دیکھنا تم، دیکھنے والا ہو گا
خالد محمود خالد
خالد محمود نقشبندی
No comments:
Post a Comment