فلمی گیت
تم بِن کیا ہے جینا کیا ہے جینا تم بِن
کیا ہے جینا تم بِن جیا جائے کیسے
کیسے جیا جائے تم بِن
صدیوں سی لمبی ہیں راتیں
صدیوں سے لمبے ہوئے دن
آ جاؤ لوٹ کر تم یہ دل کہہ رہا ہے
پھر شام تنہائی جاگی
پھر یاد تم آ رہے ہو
پھر جاں نکلنے لگی ہے
پھر مجھ کو تڑپا رہے ہو
اس دل میں یادوں کے میلے ہیں
تم بِن بہت ہم اکیلے ہیں
آ جاؤ لوٹ کر تم یہ دل کہہ رہا ہے
کیا کیا نہ سوچا تھا میں نے
کیا کیا نہ سپنے سجائے
کیا کیا نہ چاہا تھا دل نے
کیا کیا نہ ارماں جگائے
اس دل سے طوفاں گزرتے ہیں
تم بِن تو جیتے نہ مرتے ہیں
آ جاؤ لوٹ کر تم یہ دل کہہ رہا ہے
تم بن جیا جائے کیسے
کیسے جیا جائے تم بِن
صدیوں سی لمبی ہیں راتیں
صدیوں سے لمبے ہوئے دن
آ جاؤ لوٹ کر تم یہ دل کہہ رہا ہے
آ جاؤ لوٹ کر تم یہ دل کہہ رہا ہے
فیض انور
No comments:
Post a Comment