Wednesday 31 March 2021

اس شہر میں انصاف کا معیار دیکھ کر

اس شہر میں انصاف کا معیار دیکھ کر

بازار بک گیا ہے خریدار دیکھ کر

میدانِ کارزار میں حیران ہو گئے

ہم دوستوں کے ہاتھ میں تلوار دیکھ کر

مرتے ہیں یہاں ہر گھڑی اربابِ بصیرت

جیتے نہیں ہیں وقت کی رفتار دیکھ کر

میری طرف نہ دیکھا میرا بھائی مگر آج

سکتے میں کیوں ہے بیچ کی دیوار دیکھ کر

منزل کی اور آخرش نہ بڑھ سکا کوئی

منزل کٹھن، یہ راستہ دشوار دیکھ کر

کل رات کوئی حادثہ تو پیش آیا ہے

سب لوگ پریشان ہیں اخبار دیکھ کر

ہم بھی حصارِ ذات میں سرکش ہوئے عقیل

سود و زیاں کے کھیل میں آزار دیکھ کر


عقیل فاروق 

No comments:

Post a Comment