فلمی گیت
سانوریا سے ہمری ناہیں بنی رے
بس ایک بات چرنوں میں بچھنے کی کر
میں سو بار سیاں کے پیاں پڑی رے
سانوریا سے ہماری ناہیں بنی رے
میں اجڑی بھی سنوری بھی بگڑی بنی بھی
کہ پاؤں انہیں جیسے ویسے سجی رے
سانوریا سے ہماری ناہیں بنی رے
پسیجے کسی بات سے بھی نہ ساجن
میں روئی میں تڑپی میں رُسی منی رے
سانوریا سے ہماری ناہیں بنی رے
وہ کیسے موہے اپنے من میں بساتے
وہ ہونٹوں سے میرے مچی ہی خوشی رے
سانوریا سے ہماری ناہیں بنی رے
کمال امروہی
No comments:
Post a Comment