Wednesday 31 March 2021

لگا ہو دل تو خیالات کب بدلتے ہیں

 لگا ہو دل تو خیالات کب بدلتے ہیں

یہ انقلاب تو اک بے دلی میں پلتے ہیں

نکل چکے ہیں بہت دُور قافلے والے

ہمیں خبر نہیں ہم کس کے ساتھ چلتے ہیں

کبھی ہمیں بھی ملاؤ تو ایسے لوگوں سے

کہ جن کی آنکھ میں اب تک چراغ جلتے ہیں

یہ رات ایسی ہوائیں کہاں سے لاتی ہے

کہ خواب پھُولتے ہیں اور زخم پھَلتے ہیں

رُتوں نے اپنے قرینے بدل لیے لیکن

ہمارے طور وہی ہیں نہیں بدلتے ہیں

اب اعتبار پہ جی چاہتا تو ہے لیکن

پرانے خوف دلوں سے کہاں نکلتے ہیں


اشفاق عامر

No comments:

Post a Comment