وہاں ہر ایک اسی نشۂ انا میں ہے
کہ خاکِ رہگزر یار بھی ہوا میں ہے
الف سے نام ترِا تیرے نام سے میں الف
الٰہی میرا ہر اک درد اس دعا میں ہے
وہی کسیلی سی لذت، وہی سیاہ مزہ
جو صرف ہوش میں تھا حرفِ ناروا میں ہے
وہ کوئی تھا جو ابھی اٹھ کے درمیاں سے گیا
حساب کیجے تو ہر ایک اپنی جا میں ہے
نمی اتر گئی دھرتی میں تہہ بہ تہہ اسلم
بہار اشک نئی رُت کی ابتدا میں ہے
اسلم عمادی
No comments:
Post a Comment