Wednesday, 31 March 2021

آنکھوں میں بیج خواب کا بونے نہیں دیا

 آنکھوں میں بیج خواب کا بونے نہیں دیا

اک پَل بھی اس نے چین سے سونے نہیں دیا

اشکوں سے دل کا زخم بھی دھونے نہیں دیا

مجھ کو خود اپنے حال پہ رونے نہیں دیا

یہ اور بات ہے وہ مِرا ہو نہیں سکا

لیکن مجھے کسی کا بھی ہونے نہیں دیا

گُم ہونا چاہتا تھا میں خود اپنے آپ میں

مجھ کو تِرے گُمان نے کھونے نہیں دیا

شامل ہے اس کی ذات میں میرا وجود بھی

تنہا کسی بھی موڑ پہ ہونے نہیں دیا


خواجہ جاوید اختر

No comments:

Post a Comment