Tuesday, 30 March 2021

یہ لہو کس کا ہے یہ لہو مقدس ہے

 یہ لہو کس کا ہے

یہ لہو مقدس ہے

یہ لہو امانت ہے

اس زمیں کی سانسوں کا

آنے والی نسلوں کا

یہ لہو حوالہ ہے

یہ لہو اجالا ہے

تیرے میرے خوابوں کا

یعنی سب چراغوں کا

اس لہو کی حُرمت کا

احترام کرنا ہے

اس لہو کی عظمت کو

بس سلام کرنا ہے


رئیس احمد

No comments:

Post a Comment