Wednesday, 31 March 2021

دن جدائی کا دیا وصل کی شب کے بدلے

 دن جدائی کا دیا وصل کی شب کے بدلے

لینے تھے اے فلک پیر یہ کب کے بدلے

راحتِ وصل کسی کو، تو کسی کو غمِ ہجر

صبر خالق نے دیا ہے مجھے سب کے بدلے

اتنی سی بات پہ بِگڑے ہی چلے جاتے ہو

لے لو تم بوسۂ لب، بوسۂ لب کے بدلے

فُرقتِ یار میں جینے کے اُٹھائے الزام

موت آئی نہ مجھے ہجر کی شب کے بدلے

آج اغیار وفا سے نہ اُلجھ بیٹھے ہوں

طور آتے ہیں نظر بزمِ طرب کے بدلے


میلہ رام وفا

No comments:

Post a Comment