Wednesday, 31 March 2021

سمت بدلی گئی بہانے سے

 سمت بدلی گئی بہانے سے

وار چُوکا نہ تھا نشانے سے

جان اتنی بھی قیمتی تو نہیں

وہ ہی مانے نہ گر گنوانے سے

آپ کا نام کس طرح آیا؟

میری آنکھوں کے بھیگ جانے سے

بولو کتنے امیر ہو گئے ہو؟

تم مِری نیند کے چُرانے سے

تیری چاہت سے بھر دئیے سارے

دل میں ہوتے تھے چارخانے سے


نعیم عباس ساجد

No comments:

Post a Comment