Wednesday, 31 March 2021

کچھ حوصلہ ہمیں دل ناشاد چاہیے

 کچھ حوصلہ ہمیں دلِ ناشاد چاہیے

اپنے بچاؤ کے لیے امداد چاہیے

محسوس ہورہی عجب حاجتیں ہمیں

ہم کو خدا کے بعد خدا داد چاہیے

سچ جھوٹ ماپنے کے بھی پیمانے آ چکے

اب اس بڑھ کے کچھ نئی ایجاد چاہیے

ارباب نقد بیج لگا کر نہ بیٹھ جائیں

ذہنوں کو علم و فِکر کی کھاد چاہیے

شہرت کی بھُوک کتنے عقیدے نکل گئی

خوفِ خدا پہ بھی ہمیں اب داد چاہیے


توحید زیب

No comments:

Post a Comment