Wednesday, 31 March 2021

کیسے سکون پاؤں تجھے دیکھنے کے بعد

 کیسے سکون پاؤں تجھے دیکھنے کے بعد

اب کیا غزل سناؤں تجھے دیکھنے کے بعد

آواز دے رہی ہے میری زندگی مجھے

جاؤں میں یا نہ جاؤں تجھے دیکھنے کے بعد

کعبہ کا احترام بھی میری نظر میں ہے

سر کس طرف جھکاؤں تجھے دیکھنے کے بعد

تیری نگاہِ مست نے مخمور کردیا

کیا مےکدہ کو جاؤں تجھے دیکھنے کے بعد

نظروں میں تابِ دید ہی باقی نہیں رہی

کس سے نظر ملاؤں تجھے دیکھنے کے بعد


سعید شہیدی

No comments:

Post a Comment