Wednesday, 31 March 2021

جگنوؤں کے شہر میں تم اک ستارہ ڈھونڈنا

 جگنوؤں کے شہر میں تم اک ستارہ ڈھونڈنا

اتنا مشکل تو نہیں مجھ کو دوبارہ ڈھونڈنا

ساتھ ہو ناصح اگر تو کس قدر دشوار ہے

مے کدے میں اپنے غلطی کا کفارہ ڈھونڈنا

ساری امیدیں کسی کچے گھڑے کو سونپ کر

عمر بھر جو نہ ملے ایسا کنارہ ڈھونڈنا

ہے نظر تیری سلامت میں نہیں تو کیا ہوا

شوق ہے، تم کو نیا کوئی نظارہ ڈھونڈنا

جستجو میں تیری جو اک شخص آیا تھاسلیم

رہ گیا کس راستے میں تم خدارا ڈھونڈنا


سلیم مرزا

No comments:

Post a Comment