Wednesday, 31 March 2021

زخم سینے میں کھا کے دیکھ لیا

 زخم سینے میں کھا کے دیکھ لیا

تیری محفل میں جا کے دیکھ لیا

جاں بھی تجھ کو دیں گے یہ سوچ لیا

دل یہ تجھ پر گنوا کے دیکھ لیا

عشق میں کچھ بھی ہاتھ آتا نہیں

ہم نے سب کچھ لُٹا کے دیکھ لیا

درد وغم کے سوا نہ کچھ بھی ملا

تیری دنیا میں آ کے دیکھ لیا

کوئی اُمید کی کرن نہ ملی

اپنا گھر بھی جلا کے دیکھ لیا


سعدیہ کرن

No comments:

Post a Comment