رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
عاشقی کی حکایتیں ہیں اور
عام لیکن روایتیں ہیں اور
ہے تو اوروں پر بھی کرم اُن کا
ہم پہ لیکن عنایتیں ہیں اور
اک نظر دیکھ بھی لیا تو کیا
غمِ دل کی رعایتیں ہیں اور
اس روش پر تو ان کی اے حیرت
شکر کیسا؟ شکایتیں ہیں اور
حیرت شملوی
No comments:
Post a Comment