Tuesday, 30 March 2021

میرا بیٹا کسی نے دیکھا ہے کیا

 میرا بیٹا کسی نے دیکھا ہے کیا؟


صحن میں جب ہوا کے جھونکے سے

کوئی ہلکی سی چاپ ہوتی ہے

اپنے بوڑھے نحیف لہجے میں 

ایک ماں پوچھ کر یہ روتی ہے

کوئی بتلاؤ نا! کہاں ہے وہ؟

کیوں ابھی تک وہ گھر نہیں آیا

شام سے رات ہو گئی، لیکن

آج وہ لوٹ کر نہیں آیا

ٹی وی والوں کو بھی خبر ہے کہاں

ایمبولینسز کے سائرن ہیں جہاں

کون میں دُھل گیا علاقہ جو

اس طرف ہی تعینات تھا وہ

اس کے بارے کسی نے پوچھا کیا؟

میرا بیٹا کسی نے دیکھا ہے کیا؟


اکرام بسرا

No comments:

Post a Comment