Friday, 26 March 2021

یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے

 وما ارسلنک الا رحمۃ اللعالمین


یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے

دامن میں اگر ٹکڑے تمہارے نہیں ہوتے

ملتی نہ اگر بھیگ حضورؐ آپ کے در سے

اس ٹھاٹ سے منگتوں کے گزارے نہیں ہوتے

بے دام ہی بِک جائیں گے دربارِِ نبیﷺ میں

اس طرح کے سودے میں خسارے نہیں ہوتے

ہم جیسے نکموں کو گَلے کون لگاتا

سرکارﷺ اگر آپ ہمارے نہیں ہوتے

وہ چاہیں بُلا لیں جسے یہ ان کا کرم ہے

بے اذِن مدینے کے نظارے نہیں ہوتے

خالد یہ تقدس ہے فقط نعتﷺ کا، ورنہ

محشر میں تِرے وارے نیارے نہیں ہوتے


خالد محمود خالد

خالد محمود نقشبندی

No comments:

Post a Comment