Saturday, 4 August 2012

ہے تیری عنایات کا ڈیرا میرے گھر میں

وما ارسلنک الا رحمۃ اللعالمین

ہے تیریؐ عنایات کا ڈیرا میرے گھر میں
سب تیراؐ ہے کچھ بھی نہیں میرا میرے گھر میں
جاگا تیریؐ نِسبت سے یہ تارِیک مُقدّر
آیا تیرےؐ آنے سے سویرا میرے گھر میں
مِدحت نے تیریؐ مجھ کو یہ اعزاز دیا ہے
ہے سارے اُجالوں کا بسیرا میرے گھر میں
دروازے پہ لکھا ہے تیراؐ اسمِ گِرامی
آتا نہیں بُھولے سے اندھیرا میرے گھر میں
مُدّت سے ہے اس دل میں ارمانِ زیارت
اے قاسم نعمت! کوئی پھیرا میرے گھر میں
خالدؔ کو تیرے ذکر سے اعزاز ملا ہے
سب کچھ ہے یہ اِحسان ہے تیراؐ میرے گھر میں

خالد محمود خالد
خالد محمود نقشبندی

No comments:

Post a Comment