دل جلانے کی بات کرتے ہو
آشیانے کی بات کرتے ہو
ہم کو اپنی خبر نہیں یارو
تم زمانے کی بات کرتے ہو
سارے دنیا کے رنج و غم دے کر
مسکرانے کی بات کرتے ہو
ذکر میرا سنا، تو چِڑ کے کہا
کِس دیوانے کی بات کرتے ہو
حادثہ تھا، گزر گیا ہو گا
کِس کے جانے کی بات کرتے ہو
آشیانے کی بات کرتے ہو
ہم کو اپنی خبر نہیں یارو
تم زمانے کی بات کرتے ہو
سارے دنیا کے رنج و غم دے کر
مسکرانے کی بات کرتے ہو
ذکر میرا سنا، تو چِڑ کے کہا
کِس دیوانے کی بات کرتے ہو
حادثہ تھا، گزر گیا ہو گا
کِس کے جانے کی بات کرتے ہو
جاوید قریشی
No comments:
Post a Comment