Thursday 27 January 2022

نوازے گئے ہم کچھ ایسی ادا سے

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


نوازے گئے ہم کچھ ایسی ادا سے

غنی بن کے اٹھے درِ مصطفٰیؐ سے

طلب سے سوا بھیک دیتے ہیں آقاﷺ

بہت سارے ہے ان کو ہر بے نوا سے

غم مصطفٰیﷺ حاصل زندگی ہے

مِری زندگی ہے غم مصطفٰیﷺ سے

تمہارے کرم پر ہیں جن کی نگاہیں

ہیں واقف کرم کی ہر اک انتہا سے

اسے کیا ستائے گا خورشیدِ محشر

ہے نسبت جسے دامنِ مصطفٰی سے

خدا تو نہیں ہیں یہ ہم مانتے ہیں

جُدا بھی نہیں مانتے ہیں خدا سے

بشیر،۔ نذیر،۔ سراج منیراً

منور ہے ہر شے انہیں کی ضیا سے

بھریں گے شہِ انبیاءﷺ میری جھولی

کرم سے، سخا سے، نگاہِ عطا سے

ہُوا بے نیازِ دو عالم یہ خالد

تمہارےؐ کرم سے تمہاریؐ عطا سے


خالد محمود خالد

خالد محمود نقشبندی

No comments:

Post a Comment