Sunday, 30 January 2022

ہولے ہولے پون چلے ڈولے جیا رے

 گیت


ہولے ہولے پون چلے ڈولے جیا رے

نیلے نیلے گگن تلے آ جا پیا رے

بھولے پیا تُو نے یہ کیا جادو کیا رے

ہولے ہولے پون چلے ڈولے جیا رے


دل چاہے تجھے بانہوں میں لے لوں

تیری بہکی اداؤں سے کھیلوں

میں نے تجھے اکھیوں سے چُوم لیا رے

بھولے پیا تُو نے یہ کیا جادو کیا رے

ہولے ہولے پون چلے ڈولے جیا رے


پیار سے آ کے گھونگھٹ اُٹھا لے

میری راتوں کی نیندیں چُرا لے

تُو نے مجھے میں نے تجھے جیت لیا رے

بھولے پیا تُو نے یہ کیا جادو کیا رے

ہولے ہولے پون چلے ڈولے جیا رے


ہولے ہولے پون چلے ڈولے جیا رے

نیلے نیلے گگن تلے آ جا پیا رے


شبی فاروقی (شعیب فاروقی)

No comments:

Post a Comment