Saturday 29 January 2022

ہو کا عالم ہے فضا سوگوار ہے

 اقرار


ہُو کا عالم ہے

فضا سوگوار ہے

ہر آنکھ اشکبار ہے

ہر دل اداس ہے

وہ پردہ دارِ عشق ہوں

یا رازدارِ بزم

نہیں کوئی بھی کسی پر

ذرا مائلِ بہ کرم

ہر انسان پشیمان ہے

ہر آنکھ میں طوفان

صرف بستی ہی نہیں کوئی

آہ، بستیاں ویران ہیں

سمندروں کے سینوں پر بھی کھولے بادبان

آہ، کشتیاں حیران ہیں

ذرہ ذرہ میں

وحشت کا سامان پنہاں ہے

اب تو ہر سر پہ مسلّط

اک کوہِ گراں ہے

وہ مسجد ہو، مندر ہو، کلیسا کہ عزاخانے

کیوں موسمِ بہار ہے، لہو رنگ

خدا جانے

اب انسان کے ترکش میں کوئی تیر نہیں ہے

خود نوحہ کُناں انساں

اور لرزاں کمان ہے

سنسان گزرگاہیں ہیں

اجڑے مکان ہیں

یہ سب اعمال ہمارے ہیں

یہ سب ہمارے سامان ہیں


نیلما تصور

No comments:

Post a Comment