Monday, 31 January 2022

ہے جواں اب تو خود کما بچو

 ہے جواں اب تُو خود کما بچُو

میری انکم نہ اب اڑا بچو 

خود ہی شادی کی تجھ کو جلدی تھی

اب شکایت نہ لب پہ لا بچو

ساتھ رہنے میں ہوتی ہے برکت

ہو نہ ماں باپ سے جدا بچو

فالتو شے مجھے سمجھتا ہے

کیا یہی ہے مِرا صِلہ بچو

تجھ سے پہلے ہوا ہوں پیدا

آگے آگے مِرے نہ جا بچو

زن مریدی کو چھوڑ بہر خدا

ہے ہمارا یہ مشورہ بچو

باپ سے گھر کے کام کاج کرا

کہ نہ بیگم کو کام کا بچو

سامنے والدہ کے بیگم سے

چونچلے کو نہ برملا بچو

کام بیرے کا والدہ سے لے

اپنی بیگم کو مت تھکا بچو

غصہ بیگم پہ ہے تجھے لیکن

ڈانٹ بچوں کو مت پلا بچو

اہلیہ کا ہر ایک ناز اٹھا

کام ماں باپ کے نہ آ بچو

چھوڑ ماں باپ کی دعاؤں کو

لے سسر ساس کی دعا بچو

زندگی بھر مجھے ستاتا رہا

اب نہ برسی مِری منا بچو


نیاز سواتی

No comments:

Post a Comment