Friday 28 January 2022

سوالات مسترد ہیں جوابات مسترد

 سوالات مسترد ہیں, جوابات مسترد

وہ گفتگو اور شدتِ جذبات مسترد

میں ہر حال میں کروں گا تجدیدِ تعلق

جھوٹا سماج اور اس کی روایات مسترد

کچا مکان یاس کی بارش میں بہ گیا

رنگیں فضا، کالی گھٹا، برسات مسترد

جیتوں گا تجھے وقت کی دیوار گرا کر

اس کے علاوہ سب ممکنات مسترد

کی التجا کہ میری دسترس میں آؤ

کی مسکرا کے اس نے درخواست مسترد


فاروق طاہر

No comments:

Post a Comment