Monday, 31 January 2022

وہ رنگ محفل جمے گا اب کے

 وہ رنگِ محفل جمے گا اب کے

چراغ بجهنے لگیں گے سب کے

جلوس نکلیں گے آرزو کے

تماشے ہوں گے غضب غضب کے

وہ رقص رادها شروع کرے گی

پجاری سر پهوڑ لیں گے اب کے

جو ہم پہ گزری سو ہم پہ گزری

تمہاری باری لگی ہے اب کے


صدیق منظر

No comments:

Post a Comment