Sunday, 30 January 2022

شاید رابطہ بحال ہو سکے

 دن کی پوشاک میں دبک کے بیٹھا ہے رات کا اندھیرا

اور اندھیرے میں تمہاری یادوں کی تلچھٹ

جب دن کی کوکھ سے رات نکلتی ہے

تو تمہیں کال ملاتی ہوں

مگر ہر بار کوئی نسوانی آواز منہ چِڑاتی ہے

میں مایوسی میں فون پٹخ دیتی ہوں

اس لیے آج یہ ڈاک بھیج رہی ہوں

دیکھنا تم اپنے فون کو

کہیں کوئی تار ٹوٹی ہوئی ملے تو جوڑ لینا

شاید رابطہ بحال ہو سکے


طوبیٰ منہاس

No comments:

Post a Comment