Monday, 31 January 2022

کہتے ہیں کچھ نہ سنتے ہیں خالد کسی سے ہم

 کہتے ہیں کچھ نہ سنتے ہیں خالد کسی سے ہم

دن رات کھیلتے ہیں غمِ بے کسی سے ہم

دزدیدہ اک نگاہ تیری دل کو لے اُڑی

منہ دیکھتے ہی رہ گئے کس بیکسی سے ہم

اچھا کیا کہ تُو نے خود آزاد کر دیا

عاجز بھی آ گئے تھے تیری بندگی سے ہم

آ آ کہ جھک گئے ہیں وہیں دو جہاں ندیم

گزرے ہیں جس مقام سے بھی خود سری سے ہم

ویران رہ نہ جائے تیرا آستاں کہیں

لے ہاتھ اٹھا رہے ہیں تیری بندگی سے ہم

خالد! غرورِ اہلِ محبت تو دیکھئے

کرتے ہیں بات اُن سے مگر بے رخی سے ہم


خالد علیگ

No comments:

Post a Comment