Saturday, 29 January 2022

کیا خبر تھی کہ ترے ساتھ یہ دنیا ہو گی

 کیا خبر تھی کہ تِرے ساتھ یہ دنیا ہو گی

میری جانب مِری تقدیر ہی تنہا ہو گی

آرزو کی یہ سزا ہے کہ زمانہ ہے خلاف

ان سے ملنے کی خدا جانے سزا کیا ہو گی

مرمریں جسم کا چرچا لب و رخسار کی بات

میری کوئی تو غزل ان کا سراپا ہو گی

اشک غم پینے میں تکلیف تو ہوتی ہے مگر

سوچتا ہوں کہ محبت تِری رسوا ہو گی

نامہ بر بھی ہے طرف دار اب ان کا انجم

میرے حالات کی اب ان کو خبر کیا ہو گی


انجم صدیقی

No comments:

Post a Comment