کئی بھیانک کالی راتوں کے اندھیارے میں
تنہائی میں جلتی بتی گھر میں ہوئی اسیر
کوئی اپنا بن دروازے دستک دے اک بار
خاموشی کی پیٹھ پہ کھینچے سیدھی ایک لکیر
سینے میں ٹوٹی ہر خواہش کی نازک ننھی نوک
کجلائی آنکھوں کے آگے خوابوں کی تعبیر
تن کا جوگی من کا سائل مانگے میٹھی نیند
روٹی کپڑا پیسہ رکھ کے روئے رات فقیر
وہاب دانش
No comments:
Post a Comment