Friday 28 January 2022

زہے قدرتِ پاک پروردگار

 ہجو مرزا خدایار بیگ


زہے قدرتِ پاک پروردگار

کہ مرزا خدایار مارا بچھاڑ

کردن اب خبر شہر و بازار کو

لگی آہ میری خدایار کو

خدایار پر صبر میرا پڑا

کہ تالاب پر یہ بکھیڑا پڑا

تڑا تڑ تڑا تڑ لگی لاگنے

مٹک چال مرزا لگے بھاگنے

جہاں میں کروں آج میں پومڑی

کہ گیڈر کے منہ سے چھٹی لومڑی

خدایار مسکین دھما دھم کُٹا

بلیا کے منہ سے چوہا چُھٹا

خدایار کا خوب کرگھا کیا

کہ کھرگا نہیں بلکہ چرخا کیا


جعفر زٹلی

No comments:

Post a Comment