Wednesday, 18 November 2026

جو ہم انجام پر اپنی نظر اے باغباں کرتے

 جو ہم انجام پر اپنی نظر اے باغباں کرتے

چمن میں آگ دے دیتے قفس کو آشیاں کرتے

اجل کمبخت آتی ہے نہیں در پر تِرے، ورنہ

ہم ایسی موت پر بھی زِندگانی کا گُماں کرتے

سہی افشائے رازِ عشق لیکن یہ مُصیبت ہے

نہ کرتے سجدہ تیرے در پر آخر تو کہاں کرتے

ہمیں دَیر و حرم میں قید رکھا بد نصیبی نے

جہاں سجدہ کی گُنجائش نہ تھی سجدہ وہاں کرتے

اُڑا لاتی ہوا جو کچھ خس و خاشاک زِنداں میں

انہیں تِنکوں پہ ہم اپنے نشیمن کا گُماں کرتے

یہ اے فکرِ رِہائی کس بلا میں ہم کو لا ڈالا

قفس میں دہکے آزادی سے ذِکرِ آشیاں کرتے


شوکت تھانوی

No comments:

Post a Comment