اس بزمِ خرابات میں جو بات چلی ہے
نذرانے میں دو چار کے سر لے کے ٹلی ہے
ہم کرتے رہیں گے یونہی زخموں سے چراغاں
کہتے ہیں ابھی صرف پہر رات ڈھلی ہے
جو عشق میں دھڑکے وہی دل دل دیا جائے
اے دوست! یہاں اب تو یہی رسم چلی ہے
جُز راکھ نہیں کچھ بھی انہیں کیسے یقین آئے
یہ آگ کئی بار یونہی بُجھ کے جلی ہے
چلمن سے لگے بیٹھے ہیں کتنے ہی پری رُو
آئینہ صِفت آج بھی یادوں کی گلی ہے
فردا پہ یقین کتنا ہے اس کو کہ ہے زندہ
کہنے کو تو کوثر نہ منجّم نہ ولی ہے
کوثر الہ آبادی
سید ابرار حیدر
No comments:
Post a Comment