Thursday, 19 November 2026

وہ جھیل میں دنیا کی ہے ایک پھول کنول کا

 وہ جِھیل میں دُنیا کی ہے ایک پھُول کنول کا

یُوں ہم نے دیا ہے اسے عُنوان غزل کا

مُفلس کی جوانی کا عالم ہے کہ جیسے

ٹُوٹا ہُوا فانُوس کسی شِیش محل کا

اُف چشمِ غزالاں یہ لب و عارضِ گُلگُوں

رنگ اس پہ قیامت کہ مِلا گندمی ہلکا

آؤ کوئی خُورشیدِ سکُوں ڈھُونڈ کے لائیں

ماحول کے گردُوں پہ مُسلط ہے دُھندلکا

بِسمل! یہ تمنّا تھی مِلے کوئی تو ہمراز

افسوس، مِلا بھی تو مِلا پیٹ کا ہلکا


بسمل شمسی

محمد خان

No comments:

Post a Comment