Thursday, 26 November 2026

فاتحہ مجھ پر پڑھو جاتا ہوں میں

 فاتحہ مجھ پر پڑھو جاتا ہوں میں

اب مجھے کاندھا تو دو جاتا ہوں میں

وقتِ رُخصت خامشی چہ معنی است

دوستو! کچھ تو کہو؛ جاتا ہوں میں

لب کُشائی موت ہے میرے لیے

تم مِری آنکھیں پڑھو جاتا ہوں میں

بوجھ لگتا ہوں اگر بچو!! تمہیں

ٹھیک ہے ایسا ہے تو جاتا ہوں میں

جانے کب ہو واپسی اے جانِ جاں

میرے سینے سے لگو جاتا ہوں میں

آج سرور!! زندگی سے رُوٹھ کر

ہو سکے تو روک لو جاتا ہوں میں


رفیق سرور

No comments:

Post a Comment