دامن میں اس کے جو تھا لُٹا کر چلا گیا
اک خُواب سا مُجھے وہ دِکھا کر چلا گیا
آیا تھا چند روز وہ مہماں زمیں پر
تارا وہ عرش کا تھا جو آ کر چلا گیا
کچھ پھُول جیسے رِشتے تھے مُٹھی میں اُس کی قید
یادوں کی خُود صلِیب اُٹھا کر چلا گیا
خاموش سے لبوں سے وہ کہتا تھا دل کی بات
ایسے ہزار راز بتا کر چلا گیا
اُلجھا سا اک سفر تھا اکیلے ہی طے کِیا
ہر داغ سینے میں ہی چھُپا کر چلا گیا
صاحبہ شہریار
No comments:
Post a Comment