Monday, 23 November 2026

قیدی کو فقط زہر بجھے تیر کا ڈر ہے

 ورنہ اسے تعزیر نہ زنجیر کا ڈر ہے

قیدی کو فقط زہر بجھے تیر کا ڈر ہے

مِسمار کا خدشہ تو بہت بعد میں، پہلے

اک کھوکھلی بُنیاد پہ تعمیر کا ڈر ہے

جو مُجھ کو ڈراتا ہے مِری نیند میں اکثر

اس ایک بُرے خواب کی تعبیر کا ڈر ہے

اس گردشِ دُنیا سے نِکلتے ہوئے دل کو

کچھ دن سے فقط گردشِ تقدیر کا ڈر ہے

کم ظرف تھا وہ شخص جِسے چوٹ دِکھائی

اب مُجھ کو مِرے زخم کی تشہیر کا ڈر ہے


کومل جوئیہ 

No comments:

Post a Comment