Sunday, 22 November 2026

ہر خوشی رنج کا سامان ہوئی جاتی ہے

 ہر خُوشی رنج کا سامان ہوئی جاتی ہے

زندگی مِیر کا دِیوان ہوئی جاتی ہے

ہم سمجھتے تھے کہ آسان ہوئی جاتی ہے

زندگی اور پریشان ہوئی جاتی ہے💢

یہ بھی اچھا ہے کہ روز اک نیا غم مِلتا ہے

دوستوں کی مُجھے پہچان ہوئی جاتی ہے

کتنی بے جان کہانی تھی مِری تیرے بغیر

پیدا اس میں نئی جان ہوئی جاتی ہے

وقت آئے گا تو میں خُود ہی بِکھر جاؤں گا

کیوں ہوا طیش میں طُوفان ہوئی جاتی ہے

بڑھ رہی ہے در و دِیوار کی رونق ارشد

دل کی بستی ہے کہ وِیران ہوئی جاتی ہے


اعجاز علی ارشد

No comments:

Post a Comment