Sunday, 22 November 2026

نظر میں رنگ ہے کوئی نہ محفل ہے نہ بادہ ہے

 نظر میں رنگ ہے کوئی نہ محفل ہے نہ بادہ ہے

کتابِ زندگی کا ہر ورق سادہ ہی سادہ ہے

مِلے ہیں شہ سوار اکثر غُبارِ راہ میں اس کی

سُبک رو ہے جنُونِ شوق، مانا پا پیادہ ہے

جنُونِ شوق میں ہم آگے آگے بڑھتے جاتے ہیں

نہ منزل ہے کوئی اپنی، نہ اپنا کوئی جادہ ہے

نگاہیں وُسعتِ کون و مکاں میں کھوئی جاتی ہیں

جمالِ رُوئے تاباں کا نہ جانے کیا اِرادہ ہے

قریب اب کُوئے جاناں ہے قدم رُکتے نہیں میرے

سنبھل اے دل! کہ مُشکل مرحلوں کا پِھر اِعادہ ہے

نذیر! ایسے محبت کیش اب بھی پائے جاتے ہیں

خُدا رکھے کہ روشن عاشقی کا خانوادہ ہے


نذیر انصاری

No comments:

Post a Comment