جُرمِ وفا کی آج سزا پا رہا ہوں میں
پھر بھی وفا پہ جان دئیے جا رہا ہوں میں
اب کوئی ہمسفر کی ضرورت نہیں مجھے
وہ میرے ہمسفر ہیں جہاں جا رہا ہوں میں
جب سے نظر پڑی ہے تِری جلوہ گاہ پر
جس سمت جا رہا ہوں تُجھے پا رہا ہوں میں
جب سے نظر لگی ہے میرے اس نصیب کو
نزدیک ہو کے دُور ہُوا جا رہا ہوں میں
فرمان!! شوقِ دِید کا انجام یہ ہُوا
ہوش و خِرد سے دُور ہُوا جا رہا ہوں میں
فرمان ضیائی
No comments:
Post a Comment