Tuesday, 29 December 2020

جو رشتے ٹوٹ جائیں وہ کبھی بھی جڑ نہیں پاتے

 جو رشتے ٹوٹ جائیں وہ

کبھی بھی جڑ نہیں پاتے

جو تلخی گھُل چکی ہو وہ

کبھی بھی کم نہیں ہوتی

کہ سارے ہی جہاں کی

ساری شیرینی

سمندر میں ملا کر بھی

اسے میٹھا نہیں کرتی


طارق خان

No comments:

Post a Comment