Monday 28 December 2020

اپنی کٹیا میں محبت کے خزانے بھر کے

 اپنی کُٹیا میں محبت کے خزانے بھر کے

پاؤں میں روند دئیے محل زمانے بھر کے

ایک بچہ جو کہانی سے ڈرا کرتا تھا

آج بستے میں لے آیا ہے فسانے بھر کے

یہ نشانی بھی اجازت ہے اٹھا لے جاؤ

طاق پر رکھے ہیں وہ پھول پرانے بھر کے

بانٹتے پھرتے ہیں تاریک مکانوں میں چراغ

ہم سخی لوگ، ولی لوگ، زمانے بھر کے


عمر دراز

No comments:

Post a Comment