Monday, 14 December 2020

زمین ٹھیک ہے اور آسماں مناسب ہے

 زمین ٹھیک ہے اور آسماں مناسب ہے

جو تُو یہاں ہے تو پھر یہ جہاں مناسب ہے

ابھی سے ڈال دے تُو کشتیاں سمندر میں

ابھی سکون ہے، آب رواں مناسب ہے

مجھے تُو مانگ دعاؤں کی اس بلندی سے

جہاں سے میں بھی کہوں ہاں یہاں مناسب ہے

بس ایک ضد کو نبھانا ہے عمر بھر میں نے

وگرنہ، تجھ سے محبت کہاں مناسب ہے


عماد اظہر

No comments:

Post a Comment