Friday, 24 July 2026

بلند تر ہے فلک سے وقار کوئے رسول

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بُلند تر ہے فلک سے وقارِ کُوئے رسولﷺ

نہ کیوں ہو عرش نشیں خاکسارِ سُوئے رسولﷺ

بہ التجا متمنی ہے چند پھولوں کی

بہارِ خُلد نے دیکھی بہار کوئے رسولﷺ

وہ خاک رہتی ہے تاصبح کہکشاں بہ کنار

جہاں پہ خاک ہو خاکسارِ کوئے رسولﷺ

ہیں پھُوٹ پھُوٹ کے برسوں ہی آبلے روئے

کہیں تھی ٹُوٹ گئی نوک خارِ کوئے رسولﷺ

خدا بلند نگاہی دل کو دے توفیق

ادب سے دیکھ لے عزِ و وقارِ کوئے رسولﷺ

نسیمِ مست جھلک وجد میں زمیں مدہوش

شباب پر ہے جمال بہارِ کوئے رسولﷺ

فلک کو گردشِ لیل ونہار راس آئے

نظر میں ہیں مِری لیل ونہارِ کوئے رسولﷺ

سکوں ہو خُلد میں حاصل یہ غیر ممکن ہے

وہ رُوح جو ہو غریب الدیارِ کوئے رسولﷺ

سکونِ قلب زمانے میں تو کہیں نہ ملا

غبار ہو گیا آخر غبار کوئے رسولﷺ


حکیم غبار بھٹی

مشتاق احمد خاں

No comments:

Post a Comment