Monday, 27 July 2026

تم ہی کہہ دو کہاں اور کدھر جائیں گے

 اُٹھ کے در سے  تمہارے اگر جائیں گے

تم ہی کہہ دو کہاں اور کدھر جائیں گے

جاں دے دیں گے ہم تم پہ مر جائیں گے

جاں نثاروں میں نام اپنا کر جائیں گے

تیرے عاصی بھی ہیں تجھ سے اُلفت بھی ہے

قہر بھی تیرا، تیری رحمت بھی ہے

تُو جدھر بھیج دے گا، اُدھر جائیں گے

اُٹھ کے در سے  تمہارے اگر جائیں گے

تم ہی کہہ دو کہاں اور کدھر جائیں گے


ہربھجن سنگھ سوڈی بسمل

No comments:

Post a Comment