Friday, 31 July 2026

سچ یہ ہے کہ آپ کہیں بھی رہتے ہوں

 ندی


سچ یہ ہے

کہ آپ کہیں بھی رہتے ہوں

یہاں تک کہ سال کے سخت ترین دنوں میں

ندی جو اس وقت نہیں ہے آپ کے گھر میں

لیکن کہیں نہ کہیں ضرور ہو گی

کسی چٹائی میں

یا کسی گلدان کے نیچے

خاموشی سے بہتی ہوئی

کبھی سنو

جب پورا شہر سو جائے

تو دروازے بند کر دئیے گئے تھے

کواڑوں پر کان لگا کر

آہستہ آہستہ سننا

کہیں آس پاس

ایک مادہ مگرمچھ کی کراہ کی طرح

سنائی دے گی ندی


کیدار ناتھ سنگھ

No comments:

Post a Comment