Monday, 20 July 2026

بس ہم نے ساتھ ترا ہر دعا میں مانگا ہے

 بس ہم نے ساتھ تِرا ہر دُعا میں مانگا ہے

کہ اپنی جاں سے زیادہ تُجھی کو چاہا ہے

زمانے بھر کے بہت لوگ تم نے دیکھے ہیں

ہمارے جیسا کہیں کوئی تم نے دیکھا ہے

اندھیری رات کے اے چاند تُو بتا مجھ کو

مِری طرح وہ کبھی تیرے ساتھ جاگا ہے

ہر ایک درد رہا ہو گیا مِرے دل سے

کہ میں نے جب بھی تِرا ہنستا چہرہ دیکھا ہے

تمہارے آگے ستارے نظارے کچھ بھی نہیں

تمہارے آگے ہر اک رنگ پھیکا پھیکا ہے


نور این ساحر

No comments:

Post a Comment