Tuesday, 28 July 2026

قاتل یہاں بھی بھائی کا بھائی ہے دوستو

 قاتل یہاں بھی بھائی کا بھائی ہے دوستو

دنیا یہ کیسے موڑ پہ آئی ہے دوستو

مہر و وفا سے اب ہمیں رغبت نہیں رہی

محفل کدورتوں کی سجائی ہے دوستو

لُٹنے پہ گھر ہمارا وہ ایسے ہیں مطمئن

اُمید ان کی جیسے بر آئی ہے دوستو

رکھوں جو دل میں بات تو گُھٹتا ہے میرا دم

کیسے بتاؤں، بات پرائی ہے دوستو

داغِ جگر چُھپا کے نہ رکھوں تو کیا کروں

ان سے یہی نشانی تو پائی ہے دوستو

ہر قسم کی بُرائی سے بچنا ہے لازمی

چھوٹی ہو یا بڑی ہو بُرائی ہے دوستو

ہر شعر میں ہے ایک حقیقت چُھپی ہوئی

ہاتف نے یہ غزل جو سُنائی ہے دوستو


ہاتف عارفی فتحپوری

No comments:

Post a Comment