آنکھوں سے پی رُت مستانی ہو گئی
جام سے پینا رسم پرانی ہو گئی
کچھ ان کے بھی الہڑپن کی ہے خطا
تھوڑی ہم سے بھی نادانی ہو گئی
وقتِ سحر یہ کون چمن میں آ گیا
شرم سے شبنم پانی پانی ہو گئی
دل کا آنگن خُوشبو سے مہکا دیا
یاد کسی کی رات کی رانی ہو گئی
واعظ نے ساقی سے کر لی دوستی
یہ تو بڑی دلچسپ کہانی ہو گئی
راہی کانپوری
غلام مرتضیٰ راہی
https://www.youtube.com/watch?v=CkKsoNPu5bE
Anup Jalota
Lyricist: Rahi Kanpuri
No comments:
Post a Comment